اسرائیلی وزیراعظم کی ولی عہد ابوظہبی سے ملاقات‘ تعاون بڑھائیں گے: شیخ محمد بن زاید
ابوظہبی (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے مشرق وسطیٰ میں استحکام کی امید کا اظہار کیا اور کہا کہ خطے کے مفادات میں مزید مثبت اقدامات سے تعاون بڑھایا جائے گا۔ اسرائیل سفیر کے مطابق ایران کا معاملہ اسرائیلی وزیراعظم کی بات چیت کے ایجنڈے میں تھا۔ تاہم اسرائیلی سفیر نے ایران سے متلعق کسی بھی بات چیت کی وضاحت سے انکار کر دیا اور کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم صرف ایرانی معاملے پر بات کرنے امارات نہیں آئے۔ اسرئیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں ملاقات کو تاریخی قرار دیا گیا۔ اسرائیل اور یو اے ای کی دو طرفہ تجارت 2021ء میں تقریباً 500 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔