• news

بات چیت صرف پاکستانی پر چم تلے امن رہنے والوں کیسا تھ ہو سکتی ہے: شیخ ر شید

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انشاء اللہ ماں بچہ ہسپتال، لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ وزیر اعظم عمران خان کے اسی دور حکومت میں مکمل ہوں گے۔ ماں بچہ ہسپتال سوا پانچ سے چھ ارب روپے کا منصوبہ ہے۔ لئی ایکسپریس وے ڈیڑھ سو ارب کا منصوبہ ہے جس نے ابھی ایکنک سے منظور ہونا ہے جو اسی ہفتے ہوجائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز زیر تکمیل ماں بچہ ہسپتال کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک ہمارا سکول کا منصوبہ ہے جس کا کیس عدالت میں ہے جس کی 16 تاریخ مقرر ہے۔ ہم وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ ان کی وجہ سے ہمارے راولپنڈی کے تمام منصوبے مکمل ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے کہا کہ جو بھی پاکستان کے جھنڈے تلے آئے‘ پاکستان کے آئین اور قانون کو تسلیم کرے‘ امن اور شانتی سے رہنے کی ذمہ داری لے تو اس سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ ابھی کوئی بات چیت کسی فیصلہ کن مرحلے میں داخل نہیں ہوئی۔ اور انشاء اللہ تعالیٰ 14 دسمبر کو وزارت داخلہ اپنی ایک سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھے گی۔ ہم ای پاسپورٹ پر جا رہے ہیں۔ جبکہ  ایف آئی اے میں 509 مزید بھرتی کر رہے ہیں۔ گیارہ سو کی پہلی بھرتی میں بارہ لاکھ افراد نے اپلائی کیا ہے  جس میں کچھ وقت لگے گا۔ جبکہ اسلام آباد پولیس میں دو ہزار نئی پولیس کی بھرتی کریں گے۔ تمام بھرتیاں مکمل میرٹ پر ہوں گی۔  وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ  شیخ رشید احمد سے منسوب ہارٹ اٹیک کی خبر میں کوئی حقیقت  نہیں ہے۔ شیخ رشید احمد الحمد للہ مکمل صحتمند ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایسی ہیجان پیدا کرنے والی خبریں بلا تصدیق جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن