• news

کراچی: ڈاکٹروں کا احتجاج جاری‘ وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ‘ کئی گرفتار

کراچی (آئی این پی) شہر قائد سمیت سندھ بھر کے ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج نویں روز میں داخل ہو گیا۔مظاہرین نے وزیراعلی ہائوس کی جانب مارچ شروع کردیا ہے ،وزیراعلی ہائوس کی جانب بڑھنے والے مظاہرین کو پولیس نے پولو گرائونڈ کے پاس روک لیا تاہم کچھ لیڈی ڈاکٹرز آرٹس کونسل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا، پولیس نے مظاہرے میں شریک خواتین ڈاکٹرز کو بھی حراست میں لیا،  ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاجاً آج سے کام بند کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر ڈاکٹرز اور نرسز فورم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کیلئے ہر صورت وزیراعلیٰ ہائوس جائیں گے، ڈاکٹر حسین چانڈیو نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا بھی اعلان کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن