• news

حکومت نے گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی منظوری دیدی

راولپنڈی ( اکمل شہزاد ، سٹاف رپورٹر) حکومت نے گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی منظوری دیدی ، ایئر پورٹ کی تعمیر پر 51.29 بلین روپے کی لاگت کا تخمینہ لگا یا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے16.07 اکھٹے کئے جائیں گے، سول ایوی ایشن750ملین روپے  دے گی۔ اومانی گرانٹ جو643.06جو وصول کرکے خرچ بھی کی جاچکی ہے، منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے چائنہ33.827بلین کی گرانٹ دے گا، پاکستان سول ایوی ایشن، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، گورنمنٹ آف بلوچستان ایئر پورٹ کے علاقے کو سکیورٹی کے حوالے سے این او سی جاری کرے گی جس میں عالمی سول آرگنائزیشن کے معیار اور قومی ایئر فلیڈکلیرنس کو مدنظر رکھا جائے گا، سول ایوی ایشن تین ماہ کے اندر بجلی کی صورتحال اور اس کے متبادل صورتحال بارے مکمل اقدامات سے آگاہ کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن