عمران خان صحت کارڈ منصوبے کا اجراء کرنے والے پہلے وزیراعظم: فرخ حبیب
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے انسانی خدمت کے سب سے بڑے منصوبے صحت کارڈ کا اجراء کیا۔ وزیر مملکت نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان سالانہ10 لاکھ روپے تک مفت علاج کروا سکے گا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ کسی کا پیارا وسائل نہ ہونے کے باعث لاعلاج نہیں رہے گا۔