ایکواڈور: مسافر بس الٹنے سے 18 افراد ہلاک‘ 25 زخمی
کیوٹو (اے پی پی) ایکواڈور کے جنوبی صوبے مورونا سینٹیاگو کے قصبے سوکوا کینٹن میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نیتجے میں 18 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے ایکواڈور کے انٹیگریٹڈ سکیورٹی سروس ECU 911 کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسافر بس کو یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی لین سے ہٹ کر الٹ گئی۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔