• news

شاہدرہ‘ سب انسپکٹر کے بھائی کی شادی‘ شیر جوانوں کی فائرنگ‘ قانون تار تار

لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے یوسف پارک میں سب انسپکٹر دانش بھٹی کے بھائی کی شادی میں قانون کی دھجیاں بکھیر دیں گئیں۔ ٹریفک وارڈن اور پولیس اہلکار بھی ہوائی فائرنگ کرتے اور ڈانسر لڑکیوں پر نوٹ نچھاور کرتے رہے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کانسٹیبل گلفام اور سب انسپکٹر وارڈن عالمگیر خان کی ہوائی فائرنگ‘ ڈانسر لڑکیوں پر نوٹ نچھاور کرتے ویڈیو نیوز چینلز پر چل گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئیانسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے محافظوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔ آئی جی پنجاب نے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ایک ڈسپلنڈ فورس ہے۔ جس میں قانون شکن عناصر کی کوئی جگہ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن