• news

گکھڑ منڈی: ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر خالہ اور کمسن بھانجا جاں بحق

گکھڑمنڈی (نامہ نگار) پلی سٹاپ راہوالی کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آنے سے خاتون اور اس کا 5 ماہ کا بھانجا جاں بحق ہو گئے۔ کامونکے کی نواحی بستی ٹبہ کے رہائشی دلشاد اور آفتاب موٹر سائیکل پر اپنی ہمشیرہ محمودہ بیگم کے ہمراہ 5ماہ کے بھانجے ریحان کو گکھڑ منڈی دم کروانے کے لیے لے جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر عقب سے آنے والے ڈمپر کے ڈرائیور نے سائیڈ کروائی تو موٹر سائیکل سوار سڑک پر گر گئے اور محمودہ بیگم اور اس کا 5ماہ کا بھانجا عقب سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے کر اور اس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ حادثہ کا ذمہ دار ڈمپر کا ڈرائیور گاڑی بھگا کر لے گیا۔

ای پیپر-دی نیشن