امریکہ: تعزیتی تقریب کے دوران کار ہجوم پر چڑھا دی‘ فائرنگ‘ ایک شخص ہلاک
ٹیکساس (اے پی پی) امریکی ریاست ٹیکساس کے قریب واقع شہر بے ٹائون میں تعزیتی تقریب کے دوران فائرنگ سے 1 شخص ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ ہیرس کائونٹی کے شیرف ایڈ گونزالیز نے بتایا کہ حملہ آور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی اور فائرنگ شروع کر دی جس سے 1 شخص ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے۔