مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 31 سالہ مقتول کا نام جمیل الکیال ہے۔ جھڑپ کے دوران جمیل کے سر میں گولی لگی تھی۔دوسری جانب اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ نابلس میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے پاس سے نیم آتشی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔