• news

ڈینگی رولز کی خلاف ورزی ، حکومت اندراج مقدمہ سے قبل نوٹس دے : لاہور ہائیکورٹ

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے ڈینگی رولز کی خلاف ورزی پر حکومت پنجاب کو ڈینگی رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج سے قبل نوٹس دینے کا حکم دے دیا اور قرار دیا کہ حکومت ڈینگی رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی سے قبل نوٹس جاری کرے۔ عوام کو چاہیے کہ ڈینگی وباء کے دوران پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام بھی ڈینگی وباء سے لڑنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون میں موجود ہے کہ کارروائی سے قبل آگاہی نوٹس جاری کرنا ضروری ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی رولز کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے بغیر کارروائی کی جا رہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو غیر قانونی ایف آئی آر کے اندراج سے روکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن