اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرام کو مزید دو سال کی توسیع دینے کا فیصلہ
اسلا م آبا د (فر حا ن علی سے )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرام کو مزید دو سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق منیر اکرام کو وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے واپسی کے بعد تعینات کیا تھا۔ اس سے قبل منیر اکرم 2002 سے 2008 تک اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ اقوام متحدہ میں کثیرالجہتی سفارت کاری میں وسیع مہارت اور سفارتی حلقوں میں خاص رسوخ رکھتے ہیں۔ منیر اکرم نیویارک اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے مختلف شعبوں میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں کشمیر سیمت اہم بین الالقوامی امور پر پاکستان کی بھر نمائندگی کی ہے۔منیر اکرم نے 1967 میں پاکستان فارن سروس میں شمولیت اختیار کی اور مختلف حیثتوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔منیر اکرم نے جامعہ کراچی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر اور قانون کی بیچلرس ڈگری حاصل کی۔منیر اکرم وزارت خارجہ میں مختلف عہدوں پر فائز ہونے کے علاوہ اہم سفارتی زمہ دایاں بھی انجام دے چکے ہیں ۔منیر اکرم برسلز اور ٹوکیو سمیت مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں پاکستانی مشنوں میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔سفارتکاری اور خارجہ پالیسی کے میدان میں ان کی نمایاں کارکردگیکے اعتراف میں انھیں ہلال قائد اعظم کا ایوارڈ دیا گیا۔