• news

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی پنشن کا بڑا حصہ کٹوتی کردہ رقم سے دیا جائے گا

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے خزانے پر ہر سال اربوں روپے کی پینشن کا بوجھ کم کرنے کے لئے حل ڈھونڈ لیا ہے۔ اب  سرکاری ملازمین کو ساری پینشن کی رقم  حکومت نہیں دے گی بلکہ اس میں ایک بہت بڑا حصہ اس رقم کا ہوگا جو ملازمین دوران ملازمت اپنی تنخواہ میں سے ہر ماہ کٹوائیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکائونٹنٹ جنرل پنجاب عمار نقوی کا کہا کہ پنجاب میں پانچ لاکھ سے زائد پنشنرز ہیں۔ جن کی پینشن خزانے پر ایک بڑا بوجھ ہے۔ اس بوجھ سے نمٹنے کے لئے صوبائی پنشن فنڈ قائم کیا جا رہا ہے۔ جس میں ملازمین کی طرف سے آنے والی رقم مختلف سکیموں میں لگا دی جائے گی جب کوئی ملازم ریٹائر ہوگا تو فنڈ میں سے اس کو پینشن کی رقم ادا کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پینشنزز کے مسائل حل کرنے کے لئے  پینشنرز فیسلیٹیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن