• news

او آئی سی اجلاس کیلئے اسلام آباد کی تزئین و آرائش شروع

اسلام آباد(نا مہ نگار)او آئی سی اجلاس کے لیے وفاقی دارلحکومت اسلام آبادکی تزئین و آرائش شروع کر دی گئی ہے،پارلیمنٹ میںصفائی رنگ وروغن شاہرہ دستورسمیت جن شاہرائوں سے وفود نے پارلیمنٹ تک پہنچناہے وہاں پر بھی پھول ،لائٹیں،سڑکوں کی کارپیٹنگ و لائنگ کا کام جاری ہے ۔ او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کوپرایشن) کااجلاس 19دسمبر کوپاکستان میں ہونے جارہاہے او آئی سی کی تقریب کے لیے پارلیمنٹ کو منتخب کیاگیاہے اوراس کے لیے قومی اسمبلی کا ہال استعمال کیاجائے گاجس کے لیے پہلے ہی قومی اسمبلی نے تحریک پاس کرکے او آئی سی اجلاس کے لیے ہال دینے کی اجازت دے دی ہے ۔جس کے بعد انتظامیہ نے او آئی سی اجلاس کے لیے تیاریاں تیز کردی ہیں پوری پارلیمنٹ کی عمارت میں رنگ وروغن کاکام تیزی کے ساتھ جاری ہے پارلیمنٹ کے اندر لائٹیں تبدیل کی جارہی ہیں قومی اسمبلی کے ہال میں کارپٹ صاف اور نئے ڈالے جارہے ہیں صفائی کے لیے خصوصی عملہ لایاگیاہے جو پوری عمارت کی کیمیکلز کے ذریعے سے صفائی کررہاہے اس کے ساتھ پارلیمنٹ کی عمارت کے بارشاہراہ دستور پر انتظامیہ سڑک اکھڑکر دوبارہ کارپیٹنگ کررہی ہے فٹ پاتھ اور ٹھیک اور ان کورنگ دیاجارہاہے نئے پھول وپودے لگائے جارہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن