• news

چشتیاں، لڑکی اغوائ، مبینہ زیادتی، وزیراعلیٰ کا نوٹس

چشتیاں(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)تھانہ شہر فرید کی حدود میں16 سالہ لڑکی سے اغواء کے بعد مبینہ زیادتی کے معاملہ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا اور آر پی او بہاولپور سے زیادتی کے معاملہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی جبکہ ڈی پی او بہاولنگر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او چشتیاں اور ایس ایچ او متعلقہ تھانہ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ایک نامزد ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ترجمان پولیس بہاولنگر کے مطابق ہے کہ ڈی پی او بہاولنگر کی جانب سے ایس پی انوسٹی گیشن کو مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی کی ہدائت کر دی گئی ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فریقین میں سابقہ مقدمہ بازی پائی گئی ہے,تاہم مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور قصوروار ملزمان کو قرار واقعی سزادلوائی جائے گی جبکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن