کاہنہ: دو منشیات فروش گرفتار
کاہنہ(نامہ نگار)ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کی ہدایت پر ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر زاہد رندھاوا نے کاہنہ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڑ یافتہ 2 منشیات فروش ارشد مسیح عرف گوگا اور مجاہد نور کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او کاہنہ نے بتایا کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان کے قبضے سے 2کلو 940گرام چرس برآمد ہوئی ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز نے کہا کہ پولیس کا نعرہ منشیات سے پاک شہر ہمارا شہریوں کو چاہیے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں پنجاب پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ہماری نوجوان نسل اس ناسور سے بچ سکے۔