• news

کرونا پیکیج‘ ایف بی آر کمشنر ان لینڈ سرگودھا کیخلاف کارروائی نہ کرے: لاہور ہائیکورٹ 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کرونا ریلیف پیکج کے تحت رعایت نہ دینے کے الزام کے حوالے سے معاملہ پر چیئرمین ایف بی آر کو کمشنر ان لینڈ ریونیو سرگودھا کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد انور کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ مئوقف میں کہا گیا ہے کہ کاشف اینڈ کمپنی نے کرونا ریلیف پیکیج سے استفادہ کیلئے قیمتی موبائل کے تقاضا کا الزام لگایا۔ وفاقی محتسب نے شکایت کنندہ کاشف اینڈ کمپنی کا شکایت سے لاتعلقی کے باوجود کارروائی کا حکم دیا۔ عدالت وفاقی ٹیکس محتسب کا درخواست گزار کی برطرفی کا حکم کالعدم کرے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف بی آر کو کارروائی سے روکے۔

ای پیپر-دی نیشن