وکیل کی بیماری‘ سانحہ ماڈل ٹائون دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواست پر کاز لسٹ منسوخ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سانحہ ماڈل ٹاؤن دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں کے حوالے سے معاملہ پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے کازلسٹ منسوخ کر دی۔ ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ نے بیماری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے لیاقت بشیر مغل ایڈووکیٹ کی وساطت سے التواء کی درخواست دی گئی۔