• news

فیروزوالہ: ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی و قیمتی اشیا سے محروم

فیروزوالہ( نامہ نگار )ڈکیتی،چوری اورراہزنی کی9 وارداتوں میں ڈاکو نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی قیمتی سامان سے محروم کردیا ۔ بتایا گیا کہ لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤں نے محمد بوٹا کو روک کر لوٹ لیا ۔ڈاکوئوں نے عمران سے 80 ہزار روپے اور تین موبائل چھین لئے۔ بستی عیسائیاں میں درجن کے قریب پولیس وردیوں میں ملبوس مبینہ ڈاکوؤں نے محنت کش عرفان کے گھر میں گھس کر چاروں بھائیوں سمیت تمام اہلخانہ کو یرغمال بناکر ایک کمرے میں باندھ دیا اور گھر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،ملٹی نیشنل کمپنی کی اپلائیڈ فارموٹرسائیکل،ملبوسات،جوتے اورقیمتی کبوتر،ایل سی ڈی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔ تھانہ اے ڈویژن کے قریب 2مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زورپرمسافرسے اڑھائی لاکھ روپے نقدی اورموبائل چھین لیا۔ رانا ٹاؤن آدھیاں روڈ پر 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زورپر انٹر پرائزز کی دکان میں گھس کر مبشر سے75ہزارروپے،1موٹرسائیکل اپلائیڈ فاراور2قیمتی موبائل فونز چھین کرفرار ہوگئے۔ نیو سبزی منڈی بائی پاس پر واقعہ محمد علی کی کے گھر کے تالے توڑ کردکان سے 1عدد ایل سی ڈی اوردس ہزار روپے نقدی چراکرفرارہوگئے۔ ڈاکوؤں نے  آقاش گل کو روکا لوٹ لیا ایسے 60 ہزار کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے ڈاکوؤں نے  سجاد علی اور اقبال کو روک کر لوٹ لیا ان سے نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن