فواد حسن فوادآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت پیش
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 6جنوری تک ملتوی کر دی۔ فواد حسن فواد اور وقار حسن سمیت دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ فواد حسن فواد اور دیگر ملزمان نے عدالت میں اپنی حاضری مکمل کرائی ۔ نیب کے گواہان نے عدالت میں شہادت ریکارڈ کرائی ۔عدالت نے دیگر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔