• news

کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں رکھنے کی وجہ سامنے آگئی ے

لاہور/پشاور (سپورٹس رپورٹر، سپورٹس ڈیسک)کامران اکمل کو پی ایس ایل 7 میں سلور کیٹیگری میں رکھنے کی وجہ سامنے آگئی ۔پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹس مین کامران اکمل نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے خود کو گولڈ کیٹیگری میں نظر انداز کیے جانے پر دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔کامران اکمل کو پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے جبکہ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے جو عزت ملنی چاہئے تھی وہ نہیں ملی جس کی وجہ دستبردار ہورہا ہوں۔رپورٹس کے مطابق کامران اکمل کی گزشتہ دو ایڈیشنز میں اوسط درجے کی کارکردگی رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں ساتویں ایڈیشن میں سلور کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔کامران اکمل چھٹے ایڈیشن میں رنز کے اعتبار سے 9 ویں نمبر پر رہے جبکہ انہوں نے 13 میچز میں 283 رنز سکور کئے اور ان کی بیٹنگ اوسط 21 رنز فی اننگ سے کچھ زائد رہی۔اسی طرح پانچویں ایڈیشن میں کامران اکمل نے 9 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 251 رنز سکور کئے جبکہ اس ایڈیشن میں وہ رنز کے اعتبار سے 12 ویں نمبر پر رہے اور ان کی بیٹنگ اوسط 27 رنز رہی۔

ای پیپر-دی نیشن