بابر اعظم کی بیٹنگ اور بائولنگ کے بعد وکٹ کیپر بننے کی تیاری
لاہور( سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی وکٹ کیپنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک ویسٹ انڈیز سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پی سی بی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں ایک نیا وکٹ کیپر مل گیا ہے‘ جبکہ اس ویڈیو میں بابر اعظم کو وکٹ کیپنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔