• news

گلیات میں برفباری، موسم سرد، شدید دھند کے باعث موٹر وے کئی مقامات پربند

لاہور (نیٹ نیوز) گلیات میں برفباری سے موسم سرد ہو گیا جبکہ لاہور میں بھی موسم ٹھنڈا ہو گیا۔ ایوبیہ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور مشک پوری کی پہاڑی چوٹیاں برف سے ڈھک گئیں۔ بٹگرام، بالاکوٹ اور مری میں بھی برفباری، آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بارش اور برفباری ،لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ جبکہ شدید دھند کے باعث موٹروے بند کردی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن