• news

سونا 200 روپے تولہ‘ ڈالر  اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا 

لاہور (کامرس رپورٹر) عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت  2ڈالر  کی کمی سے 1785ڈالر ہونے کے باوجود گزشتہ روز ملک میں 24قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے اضافہ  سے 124700روپے ہو گئی۔ جبکہ گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔  انٹر بنک ڈالر کی  قدر 177.88روپے رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں181روپے ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن