• news

حکمران جماعت کو ہماری کارکردگی کا احساس نہیں: پرویز الٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے مسلم لیگ قصور کے صدر سابق ایم پی اے وقاص حسن موکل اور عمر مجید وڑائچ نے یہاں اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔آئندہ الیکشن میں فائدہ نقصان دونوں جماعتوں کا اکٹھا ہو گا۔ سینٹ الیکشن ہوں یا فضل الرحمن کا دھرنا ختم کروانا ہماری کارکردگی کا حکمران جماعت کو صحیح معنوں میں احساس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ سمیت نکاح نامہ میں ختم نبوتﷺ کا کالم شامل کرنا، ایف اے تک قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ اور پرائمری تک ناظرہ پڑھانا جیسی قانون سازی کی جس سے ہم نے نہ صرف پاکستان کی بنیادیں مضبوط کیں بلکہ نئی نسل کو بے راہ روی سے بھی بچایا ہے۔ جب بھی موقع ملا عوام کیلئے فلاحی کاموں کا جال بچھایا، سیاست میں ہمیشہ عوام کی پرواہ کرنی چاہئے کیونکہ جنہوں نے ووٹ دئیے ان کے مسائل کو حل کرنا ہی انسانیت کی خدمت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن