لاہور ڈیفنس ، گھر گھس کر 2لڑ کیوں سے اجتماعی زیادتی
لاہور/ کوٹ رادھاکشن / اوکاڑہ/ سرگودھا (نامہ نگار+ نمائندگان خصوصی) ڈیفنس سی کے علاقے میں 3نوجوانوں نے مبینہ طور پرگھر میں گھس کر دو لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ 3 موبائل فون اور 45ہزار روپے نقدی بھی لوٹ لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے گوہاوا ٹبہ گاؤںکی رہائشی اپنی دو بہنوں‘ دوست کے ہمراہ گھر میں تھی۔ 3نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 2 لڑکیوں کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ان سے 3موبائل فون اور 45ہزار روپے چھین لیے۔ شور مچانے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم عابد علی کو گرفتار کر لیا۔ دو ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ کوٹ رادھاکشن سے نمائندہ خصوصی کے مطابق باپ شادی شدہ بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ نواحی گاؤں جھلارا بھاگنے والی رہائشی نے خود کشی کی کوشش بھی کی۔ بچ جانے پر تھانہ آکر ایف آئی آر درج کروا دی۔ پولیس نے ملزم ارشد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ ایس ایچ او انسپکٹر فاروق رانجھا کے مطابق معاملہ مشکوک ہے اور مدعیہ میڈیکل کروانے کیلئے بھی آ رہی۔ سرگودھا سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سرگودھا کی تحصیل سلانوالی کے علاقہ بستی فروکہ میں دو اوباش افراد ثناء اللہ اور عدنان نے دس سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ دو گھنٹوں میں دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ صدر کے علامہ مکہ مدینہ ٹاؤن میں اوباش کی بیوہ خاتون سے زیادتی، ملزم ارشاد نے چاربچوں کی ماں روبینہ بی بی کو گھر میں اکیلی پاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔