پٹرول 11‘ ڈیزل 9 روپے لٹر سستا ہونے کا امکان
لاہور (وقائع نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کا امکان بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اگلے 15 دن پٹرول فی لٹر 11 روپے کم ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 9 روپے کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور حکومت ٹیکس سطح کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی تعین کرے گی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ امریکی خام تیل 30 سینٹ سستا ہوگیا۔ 0.42 فیصد کمی سے فی بیرل 71.37 ڈالر پر آگیا۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 64 سینٹ کمی ہوئی، فی بیرل قیمت 74.51 ڈالر پر آگئی۔