لسانی نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش‘ اپوزیشن نے بلدیاتی قانون پڑھا نہیں: سعید غنی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس میں کہا 2013ء والے بل میں اختیارات میں کمی نہیں کی پراپرٹی ٹیکس ڈی ایم سی کے بجائے ٹاؤنز کے پاس جائے گا۔ کے ڈی اے کو عدالت حکم پر الگ کیا گیا جو ترامیم کیں ان سے بل میں اختیارات میں اضافہ ہوا۔ بار بار 2001ء کے قانون کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ اپوزیشن نے بلدیاتی قانون پڑھا نہیں سندھ میں ایک بار پھر لسانی تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔