پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر کا گھانا کی بندرگاہ ٹیما کا دورہ، میڈیکل کیمپ
اسلام آباد (آئی این پی) پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر نے گھانا کی بندرگاہ ٹیما کا دورہ کیا اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ ٹیما بندر گاہ آمد پر گھانا میں پاکستان کے دفاعی اتاشی اور گھانا کے بحری حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔