• news

شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق رولز کب تک بنائے جائیںگے: عدالت برہم 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے خاتون ڈاکٹر کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے کیس میں وفاقی حکومت کے وکیل کو محکمہ داخلہ سے ہدایت لیکر 19جنوری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق رولز کب تک بنائیں جائیں گے؟۔ بتایا جائے کہ نادرا کیخلاف اپیل سننے کے ایپلٹ ٹربیونل اختیارات کس کے پاس ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن