• news

سپریم کورٹ سے ایپلیں خارج ہونے پر سزائے موت، عمر قید کے ملزموں نے اپنی اپنی منکوحہ کو آزاد کرنے کا فیصلہ کر لیا‘ خطوط ارسال 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ سے اپیلیں خارج ہونے پر سزائے موت اور عمر قید کے قیدیوں نے رخصتی کی منتظر اپنی اپنی منکوحہ کو بندھن سے آزاد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قیدیوں کی جانب سے طلاق کے خطوط وکلاء کو موصول ہو گئے۔ خطوط میں مجرمان نے لکھا کہ وہ نہ جانے کب باہر آئیں ہمارا نکاح ہوا لیکن رخصتی سے پہلے ہی وہ کسی جرم میں پکڑے گئے۔ اب اپیلیں بھی خارج ہوگئیں وہ نہیں چاہتے کہ ہماری منکوحہ ہمارے انتظار میں رہیں۔ قانونی ماہر منصور الرحمان آفریدی کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا یہ فیصلہ بہتر ہے جن کی رخصتی نہیں ان خواتین کا کیا قصور، ان کو آزاد کر دینا چاہیئے۔ ساہیوال جیل سے  ایک خط کا جواب دیتے ہوئے ندیم نواز ایڈووکیٹ کا کہنا  ہے طلاق تو کسی بھی وقت دی جا سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن