• news

گیس ک ی قلت کا ایل این جی کی درآمد سے کوئی تعلق نہیں: حماد اظہر

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گیس کی قلت کا ایل این جی کی درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہے، درآمدی گیس صارفین کو دینا شروع کردیں تو گیس کمپنیاں دیوالیہ ہو جائیں گی، مقامی اور درآمدی گیس کی اوسط قیمت کے تعین کے لئے قانون سازی کرنے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اوجی ڈی سی ایل سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ دس پندرہ سال سے سردیوں میں گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں ایک نیا بیانیہ بن گیا ہے، ایل این جی خریدنے یا نہ خریدنے کا ایک بیانیہ بن گیا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ حکومت کے ایل این جی نہ خریدنے سے گیس کی قلت پیدا ہوتی ہے، گیس کی قلت کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر درآمدی گیس صارفین کو دینا شروع کردیں تو گیس کمپنیاں دیوالیہ ہو جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن