حکومت ک و غیر آئینی طریقے سے نہیں نکالنا چاہئے: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو انصاف کا وہ معیار نہیں ملا جو عمران خان کو دیا گیا۔ ایک شخص کو ہدف بنانے کیلئے قانون کے اطلاق میں فرق آ گیا۔ عمران خان کیلئے انصاف کے میعار الگ ہیں۔ ایک شخص کو لانے کیلئے نواز شریف کو دیوار سے لگایا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سب کیلئے ایک جیسا انصاف ہو تو ہر کوئی قانون کے سامنے سرنڈر کرے گا۔ جب غیر منصفانہ رویہ ہوگا تو کوئی قانون کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا۔