• news

ملکی راز بیچنے کا الزام‘ اسلام آباد پولیس کا افسر گرفتار‘ 50 ہزار روپے برآمد 

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)  ایف آئی اے کائونٹر ٹیررازم سیل نے کارروائی کے دوران ملکی راز بیچنے کے الزام میں اسلام آباد پولیس کے افسر کو گرفتار کرلیا ہے۔ اے ایس آئی کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار پر غیرملکی سفیر سے ملاقات کی منصوبہ بندی کرکے اہم ملکی دستاویزات دینے کا الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن