• news

وفاق کا صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم فراہمی روکنے کا فیصلہ تشویشناک: شیری رحمان 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت کا صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم کی فراہمی روکنے کا فیصلہ غیر آئینی اور انتہائی تشویشناک ہے۔ وسائل کی کمی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔ اکائیاں نہیں، وفاقی حکومت اپنا مالیاتی بوجھ صوبوں کو منتقل کر کے اپنی آئینی ذمہ داری سے دستبردار ہونا چاہتی ہے۔ صوبائی ترقیاتی منصوبوں میں وفاق کو آئین کے مطابق اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن