سپریم کورٹ نے کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں ملزموں کی درخواستیں مسترد کر دیں
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے رب راضی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی فراڈ میں ملوث ملزمان شاہ محمد، عرفان رسول اور سرتاج الحق کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق دائر درخواستیں مسترد کردیں ۔ عدالت عظمی سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد ہونے پر نیب نے مذکورہ ملزمان کو احاطہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے معاملہ کی سماعت کی ۔