کرونا ویکسین نہ لگوانے پر امریکی فضائیہ کے 27اہلکار برطرف
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی فضائیہ نے کرونا ویکسین لگوانے سے انکار پر27اہلکاروں کوبرطرف کردیا۔امریکی میڈایا کے مطابق ویکسین لگوانے سے منع کرنے پرحاضر سروس اہلکاروں کی برطرفی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔پینٹاگون نے اگست میں تمام فوجی اہلکاروں کے لئے ویکسین لگوانا لازمی قراردیا تھا۔ حاضر سروس اہلکاروں کی بڑی تعداد ویکسین کی ایک ڈوز لگوا چکی ہے۔امریکی فضائیہ کی ترجمان کا کہنا تھا برطرف اہلکاروں کو موقع دیا گیا تھا کہ وہ ویکسین نہ لگوانے کی وجوہات بتائیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔