• news

چین کا امریکہ کی اندھا دھند پابندیوں کا جواب دینے کا اعلان

بیجنگ (این این آئی) چین نے امریکا کی جانب سے اندھا دھندپابندیوں کا جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ چین اپنی قومی خود مختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے عزم مصمم پر قائم ہے۔،میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے امریکہ سے اپیل کی کہ وہ چین پر انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی آڑ میں چینی شہریوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اپنا حالیہ فیصلہ واپس لے۔

ای پیپر-دی نیشن