چینی انٹرنیٹ پلیٹ فارم‘ گلوبل بلڈنگ میٹریل پاکستان میں 50 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرینگے
لاہور (کامرس رپورٹر) چینی 2B B انٹرنیٹ پلیٹ فارم، گلوبل بلڈنگ میٹریل (GBM) نے پاکستان میں 50 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گروپ رواں ماہ کے دوران لاہور (پاکستان) میں اپنی پہلی برانچ کھولے گا تاکہ پاکستانی بلڈنگ میٹریل ریٹیلرز کے لیے اپنا نیا ون سٹاپ شاپنگ کا تجربہ متعارف کروایا جا سکے۔ گروپ پاکستان کراچی میں ایک ڈیجیٹل پورٹ بھی بنائے گا۔ جس میں ایک سٹور، ڈیٹا سنٹر اور دوسری سہولیات موجود ہوں گی۔ بلڈنگ میٹریل سٹور کے مالکان کو درپیش مسائل جیسے کہ سٹاک کو بھرنے کی زیادہ قیمت، ناقص کوالٹی کے سامان کو واپس کرنے میں پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لئے جی بی ایم ایک موبائل ایپ کو متعارف کروائے گا۔ خوردہ فروش GBM ایپ کے ذریعے سامان کی سپلائی چیک کر سکتے ہیں اور گھر بیٹھے آرڈر دے سکتے ہیں۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو، خوردہ فروش براہ راست آن لائن مشورہ بھی کر سکتے ہیں اور فروخت سے پہلے اور بعد میں خصوصی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ کم قیمتوں اور اعلیٰ معیار کے چینی ہارڈویئر اور تعمیراتی مواد کو آسانی سے فراہم کرنا GBM کی منفرد خصوصیت ہے۔ جس کا مقصد عالمی تعمیراتی مواد بنانے والی کمپنی، تجارتی کمپنی اور ٹرمینل کسٹمر کو آپس میں جوڑنا ہے۔ GBMنے چین میں تعمیراتی مواد کے تقریباً 10,000 بہترین سپلائرز کو اکٹھا کیا ہے اور چین میں تقریباً ایک ہزار تعمیراتی اور انجینئرنگ کمپنیوں کو انتہائی کم قیمتوں اور فروخت کے بعد کامل خدمات کے ساتھ خدمت کر کے اچھی شہرت حاصل کی ہے۔ اس کی بنیادی کمپنی Hangxiao Steel Structure Co., Ltd. جو پہلی چینی سٹیل سٹرکچر کمپنی ہے جسے تعمیراتی صنعت میں 35 سال کا تجربہ ہے اور کمپنی کے کل اثاثے 20 بلین PKR سے زیادہ ہیں۔ جی بی ایم پاکستان کے جنرل منیجر ڈیوڈ وی اور ان کا وفد اکتوبر کے اوائل میں پاکستان آیا اور وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، وزارت تجارت، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور دیگر سرکاری اداروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ''جی بی ایم کی ترقی کے لیے لاہور سب سے موزوں شہر ہے اور یہ جی بی ایم کی پوزیشننگ پر پوری طرح فٹ بیٹھتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ لاہور کو پاکستان کے لیے ایک اچھی شروعات کے طور پر لے جائیں گے۔
سرمایہ کاری