• news

 میئر براہ راست منتخب ‘ مسائل  مقامی طور پر حل ہوں گے: حسان خاور   

لاہور (آئی این پی)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا  ہے کہ لوگوں کے مسائل اب مقامی طور پر حل ہوں گے، سول سوسائٹی اور خصوصی افراد بھی بلدیات کا حصہ  ہوں گے، پنجاب کے ہر گائوں میں پنچائیت کونسل قائم کریں گے پنچائیت مقامی طور پر تمام اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، گیارہ میٹروپولیٹن کے میئر براہ راست عوام منتخب کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   انہوںنے کہا  پنجاب میں پہلی بار بلدیات کا نظام بااختیار بنانے جارہے ہیں تمام ادارے میئر کے ماتحت کام کریں گے۔ عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ عوام کو نمائندگی دے رہے ہیں ٹیکنو کریٹس بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے پنجاب میں  بلدیات کے حوالے سے قانون سازی کی جارہی ہے۔ عوام جان چکے ہیں کہ کون ان کو اختیارات دینا چاہتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ قانون تاریخی قانون ثابت ہوگا۔ محمود الرشید نے کہا کہ ای وی ایم سے مرحلہ وار انتخابات ہوسکتے ہیں وقت آنے پر دیکھیں گے کہ کس سے اتحاد کرنا ہے اور کس سے نہیں کرنا۔ مجھے کسی سے شکست کا خوف نہیں اگر مہنگائی ہے تو ہمارے بے شمار مثبت اقدام بھی ہیں۔  ڈسٹرکٹ سطح پر پارٹی نے کمیٹی بنا دی  جلد بہتر امیدوار سامنے لائیں گے جو میئر کے ساتھ الیکٹ ہو کر آئیں گے ان کی کابینہ الگ ہوگی۔
حسان خاور

ای پیپر-دی نیشن