• news

شاہد خاقان، محمد زبیر کے بیانات نے ن لیگ کو تقسیم کر دیا: فواد چوہدری  

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے ن لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضح کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی، اب کارما دیکھ رہے ہیں۔ نون لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے۔ پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہئے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس مہینے خیبرپی کے اور اگلے چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ خیبر پی کے میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کر سکیں۔ یہی حالت پنجاب میں ہوگی۔ صرف ایک دو ٹی وی چینلز آپ کی عملی طور پر مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کی سعی کر رہے ہیں۔ 
فواد چوہدری 

ای پیپر-دی نیشن