• news

سانحہ سیالکوٹ‘ 18 ملزم فرانزک ایجنسی پیش‘ سخت سکیورٹی میں لاہور لایا گیا 

لاہور/ اسلام آباد (صباح نیوز+وقائع نگار+ خبر نگار) سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت میں ملوث مزید 18 ملزمان کو فرانزک ایجنسی میں پیش کر دیا گیا۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیجز سے میچ کرنے کا عمل کیا جائے گا۔ فرانزک ایجنسی میں ملزمان کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس سے قبل 34 ملزمان کو ٹیسٹ کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد ملزمان کو سیالکوٹ جیل منتقل کردیا جائے گا۔ ملزمان کو سخت سکیورٹی میں سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سری لنکا ہائی کمشن کے ڈیفنس ایڈوائزر منسٹر کونسل بریگیڈیئر شیونتھ کلاتنگے نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے شیعہ علما کونسل پاکستان کی جانب سے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت اور سری لنکن عوام سے اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے برادرانہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ 
سانحہ سیالکوٹ

ای پیپر-دی نیشن