حکومت خصوصی افراد کی بہتری کیلئے کوشاں ہے: ثمینہ عارف علوی
لاہور (لیڈی رپورٹر) خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاہے کہ معذوری ایک عالمی مسئلہ ہے جبکہ خصوصی افراد کو دنیا بھر میں مسائل کا سامنا ہے۔ ہمیں ایسے افراد کو یہ احساس دلانا چاہئے کہ وہ ہم سب سے کسی طرح بھی کم نہیں ہیں۔ خصوصی افراد کو اللہ تعالی نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ حکومت خصوصی افراد کی بہتری کیلئے کوشاں ہے جبکہ پبلک پارٹنرشپ کے تحت مختلف ادارے و تنظیمیں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہم سب مل کر پنجاب میں تبدیلی لائیں گے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کا خصوصی افراد کی فلاح و بہبود میں کلیدی کردارہے۔ وہ گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر یاور بخاری‘ سیکرٹری سوشل ویلفیئر حسن اقبال ڈی جی سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک، ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر مریم، آمنہ آفتاب، لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) شہواز بلوچ سمیت معذور افراد اور ان کی فیملیز موجود تھیں۔
ثمینہ عارف علوی