نواز شریف سے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی ملاقاتیں
لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+بیورو رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار + خبر نگار) وہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر سابق سینٹر چوہدری سعود مجید نے چوہدری زید مسعود کے ہمراہ لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ میاں ہارون الطاف، سابق سپیکر سردار ایازصادق‘ اسحاق ڈار، عابد شیر علی اور مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ میاں نواز شریف نے چوہدری سعود مجید سے ملکی سیاسی صورت حال کے علاوہ یزمان کی سیاست پر تفصیلی گفتگو کی۔ نواز شریف نے عمران غوری کا احوال بھی دریافت کیا۔ مزید براںچیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزاد ہ زاہد محمود قاسمی نے بھی نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی۔ محمد نواز شریف کو صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے پیغام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت اور مولانا محمد ضیاء القاسمی کی کتاب پیش کی۔ میاں محمد نواز شریف نے کہا مولانا محمد ضیاء القاسمی ممتاز عالم دین اور محب وطن شخصیت تھے۔ ان کی دینی اور قومی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔
نواز/ ملاقاتیں