جنید صفدر نے ایک بار پھر اپنی آواز سے لوگوں پر سحر طاری کردیا
لاہور (نیٹ نیوز) مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی خوبصورت آواز کا جادو ایک بار پھر لوگوں پر چل گیا۔ جنید صفدر کی بارات سے قبل ’’قوالی نائٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار راحت فتح علی خان بھی مدعو تھے۔ جنید صفدر نے راحت فتح علی خان کا خوبصورت گیت ’’میں تینوں سمجھاواں کی‘‘ گا کر ایک بار پھر لوگوں پر سحر طاری کردیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ بھی اس دوران اپنے شوہر کے برابر بیٹھی گانے کا لطف لیتی رہیں اور زیر لب ان کے ساتھ گانا گنگناتی رہیں۔
گانا