مشکل حالات میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا: طاہر اشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس پاکستان کا افغانستان کی صورتحال کی بہتری کی طرف اہم قدم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر سعودی عرب کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کا مقصد افغانستان میں پیدا ہونے والے انسانی المیہ کو روکنا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے مختلف اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے بعد کیں۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے فلسطین، کویت، مراکش، لیبیا کے سفیروں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی ممالک کے مشکور ہیں جو پاکستان میں وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔ افغانستان امت مسلمہ کا حصہ ہے اور مشکل حالات میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔
طاہر اشرفی