• news

مریم کے بیٹے کی شادی‘ فیاض چوہان عظمیٰ بخاری کیلئے مٹھائی لیکر آئے

لاہور (نیٹ نیوز) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کیلئے مٹھائی لے کر اسمبلی پہنچ گئے۔ فیاض چوہان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ مٹھائی کیوں لائے ہیں اور آپ خوش دکھائی دے رہے ہیں؟۔ فیاض چوہان نے کہا عظمی بخاری اپنی لیڈر کے بیٹے کی خوشی میں بہت خوش ہیں۔ ہم نے سوچا ہم بھی ان کی خوشی میں شریک ہو جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن