بھارت: انتہاپسند ہندوئوں نے پاکستانی فوڈ فیسٹیول کے بینر اتار کر جلا دیئے
نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت کے ایک ریسٹورنٹ میں پاکستانی فوڈ فیسٹیول کے بینر آویزاں کیے جانے پر ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور تنظیم کے کارکنوں نے بینر کو اتار کر جلا دیا اور ریسٹورنٹ کے مالک کو خبردار کیا کہ آئندہ ایسا بینر نہ لگایا جائے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹیسٹ آف انڈیا نامی ریسٹورنٹ میں واقعہ پیش آیا۔ ادھر بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ملک کی تقریباً تمام ریاستوں کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کی تعداد ان کی آبادی کے تناسب سے زیادہ ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر سرکاری بھارتی تنظیم ''مشاورت'' کے صدر نوید حامد کا کہنا ہے کہ جیلوں میں مسلمانوں قیدیوں کی زیادہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ پولیس کا جانبدارانہ رویہ ہے جو ایک خاص ذہن کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف تعصب برت رہی ہے۔
بینرز جلا دیئے