نواز شریف‘ اسحاق ڈار کا پرویز الٰہی کو فون‘ شجاعت کی خیریت دریافت کی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی ٹیلی فون رابطہ کیا۔ نواز شریف نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سپیکر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کا آپ اور شجاعت صاحب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں۔ چودھری پرویز الٰہی نے اپنی شجاعت حسین کی جانب سے نواز شریف کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی۔ نواز شریف نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔