• news

اسلامو فوبیا واقعات رپورٹ کرنے کیلئے نمائندے کی تعیناتی: امریکی کانگریس میں بل منظور 

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی کانگریس میں مسلمانوں کے حق میں اہم بل پاس ہوگیا ہے۔ مسلمان رکن کانگریس الہان عمر کے پیش کردہ بل میں اسلاموفیا کے واقعات کو رپورٹ کرنے کے لیے نمائندہ خصوصی کی تعیناتی کی تجویز دی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے بھی بل کی حمایت کردی۔ الہان عمر کے پیش کردہ بل کا مقصد اسلاموفوبیا کے واقعات کو امریکی وزارت خارجہ تک پہنچانے کے لیے صدر کی جانب سے نمائندہ خصوصی تعینات کرنا ہے۔ بحث کے دوران کانگریس مین سکاٹ پیری نے ہرزہ سرائی کرتے الہان عمر کو دہشت گرد قرار دیا اور بل کی مخالفت کی، تاہم تمام ڈیموکریٹس نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔ سپیکر نے سکاٹ پیری کے الفاظ کو پارلیمنٹ کی کارروائی سے حذف کروا دیا۔ امریکی وزارت خارجہ میں ایسا ہی ایک نمائندہ یہود مخالف واقعات رپورٹ کرنے کے لیے پہلے سے موجود تھا اور اب مسلمانوں کے لیے بھی نمائندہ مقرر ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن